کامن گراونڈ نیوز سروس(سی جی نیوز) باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کیلے کوشاں ہے ۔سی جی نیوز میں ایسی تعمیری تجاویز اور مکالمے پیش کیے جاتے ہیں جو تنازعات کے پر امن حل میں مدد گار ہوں اور مستقبل کے بارے میں مایوسی کے بجاے امید پیدا کریں ۔ہم مشرق وسطی کے مسائل ، مغرب اور مسلم اقوام کے درمیان تعلقات پر مقامی اور بین الااقوامی ماہرین کے مضامین شائع بھی کرتے ہیں اور ان کی ترسیل بھی کرتے ہیں ۔یہ ترسیل غیر منافع بخش بنیاد پر پیش کی جارہی ہے۔ سرچ فار کامن گراونڈ ایک بین الااقوامی غیر سرکاری ادارہ (این جی او)ہے جس کے ہیڈ کوارٹر واشنگٹن ،اور برسلز میں ہیں۔ اس کا مشن ہےکہ مخالفت اور ٹکراو کے بجاۓ تعاون پر مبنی ایسے حل سوچے جائیں جن کے ذریعےتنازعات کے بارے میں دنیا کا انداز نظر بدل جائے